8 اگست کو فلپائنی فضائیہ کے ایک طیارے این سی 212 نے چین کی جانب سے بار ہا انتباہ کے باوجود بحیرہ جنوبی چین میں جزیرہ ہوانگ یئن کی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کرچین کی معمول کی تربیتی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوشش کی جس پر چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے بحری اور فضائی افواج کی منظم کارروائی میں قانون کے مطابق طیارے کو متنبہ کیا اور چین کی حدود سے بھگا دیا۔ سدرن تھیٹر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کو فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ ہوانگ یئن اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری ہے۔چائنا سدرن تھیٹر میں موجود فوجی ہر وقت قومی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لئے ہائی الرٹ ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں ثابت قدمی کےساتھ امن و استحکام کی حفاظت کریں گے ۔