نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع" کے موضوع پر کمبوڈیا میں گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

2024/08/10 19:46:58
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

9 اگست کو ،چائنا میڈیا گروپ، کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے اور کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی کے مشترکہ زیر اہتمام  "نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع" کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ کا کمبوڈیا سیشن  کامیابی سے منعقد ہوا۔ رائل کمبوڈین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر سوک ٹاچ   اور کمبوڈیا میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر وانگ ون بین نے اس سیشن میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ رائل کمبوڈین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کمبوڈیا چائنا ریلیشنز ڈیولپمنٹ سوسائٹی اور دیگر اداروں کے  ماہرین اور اسکالرز، چین اور کمبوڈیا کی میڈیا   کی شخصیات، کمبوڈیا میں چینی  کاروباری اداروں کے نمائندوں اور کمبوڈیا کے نوجوان طلبا  سمیت 300 سے زائد مہمانوں نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی  بیسویں  مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی دور رس اہمیت، کمبوڈیا کے لئے چین کی جانب سے اصلاحات کو  مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کے تجربے، نئے دور میں اعلی معیار کے  چین کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی  تعمیر کے وژن کے تحت نئے مواقعوں  پر  تفصیلی  تبادلہ خیال کیا ۔