مقامی وقت کے مطابق دس اگست کو شامی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرد فورسز نے حال ہی میں شام میں دیر الزور، حسکہ اور قامشلی کے متعدد دیہات پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں امریکی جنگی طیاروں نے کرد فورسز کی مدد کی ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام کے کچھ حصوں پر قبضہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مذکورہ علاقوں میں شامی عوام کے خلاف کی جانے والی غیر انسانی اور غیر اخلاقی کارروائیاں شام کے عوام کے مصائب کو دوگنا کر رہی ہیں ۔ لہذ ا شام کا مطالبہ ہے کہ امریکہ ان اقدامات کو بند کرے اور فوری طور پر شام کی سرزمین سے اپنے انخلا کو عمل میں لائے۔