چینی ساختہ دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی آف شور آئل اینڈ گیس پلیٹ فارم کی تعمیر مکمل

2024/08/12 10:14:55
شیئر:

12 اگست کو  چینی ساختہ دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی آف شور آئل اینڈ گیس پلیٹ فارم - مرجان آئل اینڈ گیس سٹورج اینڈ ٹرانسپورٹ  پلیٹ فارم کی تعمیر چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھینگ ڈاؤ   میں مکمل ہو گئی، جو چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر آف شور آئل اور گیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

 34 ماہ کی تعمیر کے بعد ، 17،000 ٹن سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا آئل اینڈ گیس سٹورج اینڈ ٹرانسپورٹ  پلیٹ فارم رواں ماہ کے آخر میں ایک بڑے بحری جہاز کے ذریعے سعودی عرب کے پانیوں میں مرجان آئل فیلڈ  میں نصب کیا جائے گا۔ پلیٹ فارم کا ڈیک ایریا 15 باسکٹ بال کورٹس کے مساوی ہے ، جس کی اونچائی 24 منزلوں سے زیادہ ہے ، اور یہ ہر سال 24 ملین ٹن خام تیل اور 7.4 بلین مکعب میٹر گیس کی سٹورج اور ٹرانسپورٹ کرسکتا ہے ، جو تیل اور گیس کی نقل و حمل کی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔