11 تاریخ کو ایران کے متعدد ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے حماس کے رہنما اسمعیل ہانیہ کے قتل کا جواب اسرائیل کو مناسب موقع پر دیا جائے گا. ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے ہانیہ کا قتل اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنما کے قتل کا مقصد مزاحمتی تحریک کی طاقت کو کمزور کرنا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
ادھر 11 تاریخ کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع آسٹن نے اسی روز اسرائیلی وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ خطے میں اپنی فوجی تعیناتی اور صلاحیتوں کو مضبوط بنائے گا۔