مقامی وقت کے مطابق 11 اگست کی شام ، تینتیسویں اولمپک گیمز فرانس کے شہر پیرس میں اختتام پذیر ہوئے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی نمائندہ اور ریاستی کونسلر شین ای چھن کو اختتامی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
اختتامی تقریب سے قبل، شین ای چھن نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریگزٹ کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات کی اور صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کی جانب سےتہنیتی پیغامات پہنچاتے ہوئے پیرس اولمپکس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور چینی وفد کی میزبانی پر فرانس کا شکریہ ادا کیا۔ فرانسیسی صدر میکرون اور ان کی اہلیہ نے شین ای چھن کے توسط سے صدر شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان کو چینی کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی پر مبارکباد دی اور پیرس اولمپکس کی میزبانی میں فرانس کی حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
اس سے قبل 10 اگست کو شین ای چھن نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے بھی ملاقات کی۔