چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی جن زوانگ لونگ ڈومینیکن صدر کی نئی مدت کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے

2024/08/13 11:16:47
شیئر:

13 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے اعلان کیا کہ ڈومینیکن ریپبلک کے صدر لوئس ابینڈر کورونا  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن زوانگ لونگ 16 اگست کو منعقد ہونے والی صدر ابینڈر کی نئی مدت کی صدارتی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے سینٹو ڈومنگو جائیں گے۔