13 اگست کی صبح ، چین پر جاپانی حملے کے یونٹ 731 کے سابق رکن ، ہائیڈو شیمیزو اور ان کے ساتھیوں نے چین کے ہاربن شہر میں چین پر جاپانی حملے کے ثبوتوں پر مبنی نمائشی ہال کا دورہ کیا ۔ صبح 10:30 بجے ، ان افراد نے اپنی غلطی پر ندامت اور معافی کے اظہار کے لیے اس یادگار کا دورہ کیا جسے معافی اور جنگ کے بغیر امن کی یادگار کہا جاتا ہے ۔
ہائیڈو شیمیزو نے اس موقع پر کہا کہ وہ چین سمیت یونٹ 731 کے متاثرین اور جاں بحق ہونے والوں سے شرمندہ ہیں اور دل سے معافی کے طلب گار ہیں ۔"