پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 اگست کو وزیراعظم آفس میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بہت کامیاب اجلاس ہے، جس میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی دور اندیشی اور دانشمندی کی مکمل عکاسی ہوتی ہے اور اس سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔