چین اور انڈونیشیا کی جانب سے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کی پہلی اعلیٰ حکام کی میٹنگ کا انعقاد

2024/08/14 10:28:36
شیئر:

13 اگست 2024 کو چین کے نائب وزیر خارجہ سن وئی ڈونگ اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے انٹرنیشنل ملٹری کوآپریشن آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر چانگ باؤ چھون نے جکارتہ میں انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ایشیا پیسیفک اور افریقی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل قادر اور قومی دفاع کے اسٹریٹجی ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری جنرل اوکٹارو نے چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کی پہلی اعلیٰ حکام کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی .فریقین نے  چین-انڈونیشیا تعلقات، سفارتی اور دفاعی تعاون سمیت دیگر تزویراتی تعاون کے سلسلے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے حاصل کیا ۔

 فریقین نے چین-انڈونیشیا تعلقات کی ترقی کو سراہا  اور یقین ظاہر کیا کہ اس اعلیٰ حکام کی میٹنگ نے دونوں ممالک کے درمیان "2+2" میکانزم کا باضابطہ آغاز کیا ہےاور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد ایک نئی سطح  پر پہنچا ہے۔ فریقین نے کہا کہ وہ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ سپرٹ کو آگے بڑھائیں گے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں گے، اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، تعاون اور ترقی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انڈونیشیا ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرتا ہے اور پرامن مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو صحیح طریقے سے سنبھالنے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی وکالت کرتا ہے۔ فریقین نے مسئلہ فلسطین سمیت مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔