فلپائنی فوجی طیاروں کی ہوانگ یئن جزیرے کے قریب فضائی حدود میں دراندازی پر چینی فوج کی قانون کے مطابق کارروائی، چینی وزارت خارجہ

2024/08/14 10:15:50
شیئر:

اطلاع کے مطابق  10 تاریخ کو  فلپائن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف براونر نے بتایا کہ چینی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے 8 تاریخ کو ہوانگ یئن جزیرے پر اڑان بھرتے ہوئے خطرناک اقدامات کیے۔

13 اگست کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 7 اور 8 اگست کو فلپائنی فوجی طیاروں نے دو بار ہوانگ یئن جزیرے  کے قریب فضائی حدود میں گھس کر چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی، جس پر چینی فوج نے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے ۔ یہ آپریشن پیشہ ورانہ اور معیاری ہے اور چینی ملکی قوانین اور بین الاقوامی قوانین سے مطابقت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن نے امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں نام نہاد مشترکہ گشت کے دوران چین کے ہوانگ یئن جزیرے کی فضائی حدود میں گھسنے کے لیے فوجی طیارے بھیجے تھے، جو کہ بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی ہے۔ لین جیئن نے کہا کہ ہوانگ یئن جزیرہ چین کا علاقہ ہے اور چین کی ہوانگ یئن جزیرے اور اس سے ملحقہ سمندری اور فضائی حدود پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ فلپائن کو فوری طور پر ہوانگ یئن جزیرے پر اپنی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرنی چاہئیں۔ چین اپنی قومی و  علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے مضبوط  تحفظ کے لیے قانون کے مطابق پرعزم اقدامات کرتا رہے گا۔