کسی بھی ملک کو جمہوریت اور انسانی حقوق کی آڑ میں دوسرے ممالک کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں ، چینی وزارت خارجہ

2024/08/14 19:55:03
شیئر:

14 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں  چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری   رپورٹ  بعنوان "  دا ایکشنز اینڈ ٹرو  نیچر آف دا نیشنل اینڈو منٹ فار ڈیموکریسی"  کے  حوالے سے  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ تفصیلی حقائق پر مبنی ہے  جس  سے  امریکہ کی نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے  "   جمہوریت اور انسانی حقوق کو فروغ دینے" کی آڑ میں  چھپی  سچائی کو بے نقاب  کیا گیا ہے ۔

 ان سچائیوں میں اشتعال انگیز اور تخریبی نظریات کو بھڑکانا ، دوسرے ممالک کی حکومتوں کو ختم کرنا اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا ، علیحدگی پسندی اور محاذ آرائی کو ہوا دینا اور دوسرے ممالک کے استحکام کو نقصان پہنچانا،  غلط معلومات تیار  کرنا اور مداخلت اور دراندازی  کے عمل میں "تعلیمی سرگرمیوں" کا استعمال کرنا  وغیرہ شامل ہیں ۔ ان میں چین کی طرف اپنے سیاہ مقاصد ، "تائیوان کی  علیحدگی "  پسند قوتوں کی حمایت کرنا، "سنکیانگ  ،ہانگ کانگ  اور "تبت کی  علیحدگی   پر اکسانا اور چین کی سیاسی سلامتی اور سماجی استحکام کو کمزور کرنے کے لیےتخریبی اور دراندازی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا  بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقائق اور اپنے عوام کی ضروریات کی بنیاد پر اپنی ترقی کا راستہ تلاش کرے۔ کوئی بھی ملک جمہوریت اور انسانی حقوق کا  علمبردار  ہونے کا دکھاوا نہیں کر سکتا،  اور کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں  کہ وہ  جمہوریت اور انسانی حقوق کو فروغ دینے" کے بہانے دوسرے ممالک کے مفادات کو خطرے میں ڈالے ۔