قطری وزیر اعظم کا امریکی اور ترک سفارت کاروں کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

2024/08/15 09:37:55
شیئر:

14 اگست کو قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور ترک وزیر خارجہ فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی، جس میں غزہ کی صورتحال اور فلسطین اسرائیل ثالثی میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد بن عبدالرحمن نے زور دیا کہ متعلقہ فریقوں کو تحمل سے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ قطر سفارتی کوششوں کو آگے بڑھاتا رہے گا اور علاقائی سلامتی اور استحکام  کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔