⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کی "اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے پر وضاحت" شائع ہوگی

2024/08/15 15:44:23
شیئر:

 16 اگست کو شائع ہونے والے چھیو شی رسالے کے  سولہویں  شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی  "اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے" پر وضاحت شائع  ہوگی۔

اس وضاحت میں  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پارٹی کے مرکزی کاموں کےمطابق اصلاحات کی منصوبہ بندی اور تعیناتی اصلاحات اور کھلے پن میں پارٹی کی قیادت کا ایک کامیاب تجربہ ہے۔ فیصلے کا مسودہ تیار کرنے کے عمل میں درست سیاسی سمت ، مسائل کے حل اور عوام کی  اولین ترجیح پر عمل کیا گیا ، نظام اور میکانزم کی اصلاحات اور اصلاحات کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا گیا  اور تمام شعبوں میں اصلاحات کو مربوط اور موثر بنایا گیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا ہے  کہ مسودہ بنیادی طور پر 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کو عملی جامہ پہنانے کے اہداف پر مبنی ہے ، جس میں اگلے پانچ سالوں میں بڑے اصلاحاتی اقدامات کی تعیناتی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سب سے پہلے، ہمیں اقتصادی ادارہ جاتی اصلاحات کے قائدانہ کردار  کو بروے کار لانے پر توجہ دینا ہوگی۔ دوسرا، ہمیں جامع جدت طرازی کی حمایت کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ تیسرا  یہ کہ جامع اصلاحات پرزور دینا ہوگا۔ چوتھا،  ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنا ضروری ہے اور  پانچواں یہ کہ اصلاحات کے سلسلے میں پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنانا ہوگا۔