امریکہ اور جاپان بحیرہ جنوبی چین میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔چینی وزارت قومی دفاع

2024/08/16 16:44:33
شیئر:

حال ہی میں، امریکہ نے فلپائن کے لیے 500 ملین امریکی ڈالر کے فوجی امداد کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ فلپائن کو چینی کوسٹ گارڈ اور "میری ٹائم ملیشیا" سے نمٹنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جاپان نے حال ہی میں فلپائن کے ساتھ "خصوصی اقتصادی زون" میں مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں۔

16اگست کو چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤگانگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون  میں تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے  اور اس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان  بھی نہیں پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے  زور دے کر کہا کہ چین کو جنوبی بحیرہ چین کے جزائر اور ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور دانستہ  ان  حقوق کی خلاف ورزی  ہونے پر  ہم قانون کے مطابق  حقوق کا تحفظ کریں گے،غیر معقول اشتعال  پھیلانے  والوں  پر معقول جوابی حملہ کریں گے اور اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا مضبوط  دفاع کریں گے۔