مقامی وقت کے مطابق 16 اگست کو تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وزیر اعظم کے بارے میں رائے شماری کی گئی جس میں وزیر اعظم کے منصب کی امیدوار اور فیو تھائی پارٹی کی رہنما پھیتھونگ تھارن شناوترا ایوان زیریں کے نصف سے زیادہ ارکان کی حمایت سے نئی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔
پھیتھونگ تھارن شناوترا انیس سو چھیاسی میں پیدا ہوئیں ۔وہ تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناوترا کی بیٹی ہیں اور اس وقت فیو تھائی پارٹی کی رہنما ہیں۔ منتخب ہونے کے بعد وہ تھائی لینڈ کی تاریخ کی سب سے کم عمر اور دوسری خاتون وزیر اعظم بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس ماہ کی 14 تاریخ کو تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم سریتھا تھاویسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد تھائی لینڈ کے حکمراں اتحاد نے 15 تاریخ کو فیو تھائی پارٹی کی رہنما پھیتھونگ تھارن شناوترا کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔