فلسطینی اور اسرائیلی عوام کی جانب سے جلد از جلد جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ

2024/08/16 11:05:38
شیئر:

 15 اگست کو  غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوا۔جس میں قطر، مصر، امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) ان مذاکرات میں شامل نہیں ہوئی۔

 غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے فلسطینی اور اسرائیلی عوام نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا نیا دور جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔  امن مذاکرات کے حوالے سے فلسطینی عوام کو امید ہے  فریقین جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچ جائیں گے اور وہ  جلد اپنے گھر واپس آ سکیں گے۔

ایک بے گھر شخص نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فریقین جنگ بندی پر راضی ہوں گے اور تنازعہ کو ختم کریں گے، کیونکہ اس تنازعے میں بہت سے لوگ مر چکے ہیں، لوگ تھک چکے ہیں۔

ایک اور  بے گھر شخص کا کہنا ہے کہ ہم وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں، وہ اس کو ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ کریں اور ہمیں کوئی حل تلاش کر کے دیں۔

 

حراست میں لیے گئے  اسرائیلی افراد کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکومت سے مکمل مایوسی کا اظہار کیا ۔انہوں نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالے اور حراست میں لیے گئے افراد کے وطن واپس آنے اور ان کے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔