بیجنگ میں اسٹیٹ گرڈ کی جانب سے تعمیر کیے گئے سپر چارجنگ اسٹیشنز کی پہلی کھیپ کو حال ہی میں باضابطہ طور پر فعال کیا گیا ہے۔ایک سپر چارجنگ اسٹیشن کی زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ پاور 600 کلوواٹ تک جا سکتی ہے اور اوسطاً روزانہ سروس کی گنجائش 700گاڑیوں تک پہنچ جاتی ہے۔
اطلاع کے مطابق پہلی کھیپ میں دو سپر چارجنگ اسٹیشنز ہیں۔ اسٹیٹ گرڈ نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں بیجنگ کے مختلف ڈسٹرکٹس میں 9 سپر چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے بعد ان کی کل تعداد 11 ہو جائے گی۔ 11 سپر چارجنگ اسٹیشنز کی کل روزانہ اوسط سروس کی گنجائش 8,000 گاڑیاں ہیں، جو کار مالکان کو زیادہ موثر اور الٹرا فاسٹ چارجنگ سروسز فراہم کریں گے۔