روسی وزارت دفاع نے 15 تاریخ کو اعلان کیا کہ روسی وزیر دفاع بیلوسوف نے بیلگوروڈ، برائنسک اور کرسک کے سرحدی علاقوں کے لیے ملٹری سیکیورٹی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی روسی نائب وزیر دفاع، ملٹری مینجمنٹ ادارے کے سربراہ، جنرل اسٹاف کے نمائندوں اور روس کی تین سرحدی ریاستوں کےسربراہوں پر مشتمل ہے۔ تاہم فوجی آپریشنز کا انتظام شمالی فورسز گروپ کی کمانڈ اور روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی ذمہ داری ہے۔ اس کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا مقصد مختلف کورز کے جامع تعاون کی کارکردگی کو بہتر بنانا ، ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور ہر علاقے اور اس کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتے میں کم از کم ایک بار ہو گا۔