سسیچیلز کے صدرواول رامکلوان نے حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک اچھا اقدام ہے، اس لیے سسیچیلز بھی اس کی حمایت کرتا ہے اور بہت سے طریقوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے. انہوں نے زور دیا کہ چین ایک بڑی طاقت ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا اور نہ ہی افریقہ کے سب سے چھوٹے ملک کی حیثیت سےسسیچیلز پر اپنی مرضی مسلط کرتا ہے بلکہ باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کرتا ہے۔ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کے عمل میں فریقین نے بیٹھ کر ایک دوسرے سے بات چیت کی۔ مجھے یقین ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا مستقبل روشن اور پائیدار ہے اور ایک ایسا مستقبل ہے جس میں تمام فریقین اور دوست مل کر کام کریں گے۔
چین افریقہ تعاون فورم کا اجلاس رواں سال بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں رامکلوان نے کہا کہ مجھے بہت کچھ دیکھنا ہے کیونکہ ہم نے ایک مضبوط دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے ہیں۔ اگر ہمیں میڈیکل کے شعبے میں زیادہ مدد ملتی ہے، اگر ہم اپنے نوجوانوں کے لیے مزید اسکالرشپس حاصل کر سکتے ہیں، اگر ہم دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کے مزید مواقع پیدا کر سکتے ہیں، اگر سسیچیلز کے تاجروں کو چین میں کاروبار کرنے اور کاروبار شروع کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے تو یہ یقینی طور پر ایک فائدہ مند صورتحال ہوگی۔