چین میں ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم 2024کی سرگرمیوں کا انعقاد

2024/08/18 16:16:02
شیئر:

حالیہ دنوں  ورلڈ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم  2024  کے تحت تبادلہ سرگرمیاں  چین کے شہر نان ننگ ، ہانگ چو ، چھونگ چھنگ اور چھانگ شا  سمیت چار شہروں میں  منعقد ہوئیں اور 130 سے زائد ممالک اور 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں سے  تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے نمائندوں نے موضوعاتی سیمینارز، تبادلوں اور معائنوں، منصوبوں کے تعارف  اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے عملی تعاون کو فروغ  دیتے ہوئے  مشترکہ ترقی  میں حصہ ڈالا ۔

کروشیا انرجی ٹرانزیشن پلیٹ فارم کے بانی اور سی ای او  فلپ کوپوچینا  کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی مارکیٹ ہے، اور مجھے امید ہے کہ چین اور دیگر ممالک کے  نوجوانوں کے ساتھ دوستی بڑھے گی اور قابل تجدید توانائی پر مزید تعاون ہو گا. 

انٹیلی جنٹ نظام سے آراستہ ، چھونگ چھنگ میں ایک سمارٹ آٹوموبائل فیکٹری تیزی سے کاروں کی اسمبلنگ کر رہی ہے. یہاں کا دورہ کرنے والے غیر ملکی نوجوانوں نے "میڈ ان چائنا" کی اختراعی طاقت کی بڑی  تعریف کی۔

 سلوواکیا ٹیکنالوجی کمپنی  کے انجنیئر کرسٹین کرینا نے بتایا کہ ہم نے کوالٹی کنٹرول پر مصنوعی ذہانت کے اثرات دیکھے، اور عملے نے کہا کہ ہر 30 سیکنڈ میں، ایک کار کو درست طور پر  اسمبل کیا جا سکتا ہے، جو بہت متاثر کن ہے.