مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ اگست کو ایک بج کر 40 منٹ پر روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ میں میزائل الارم بجنے کے بعد کرچتوف شہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو ممکنہ طور پر فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی آوازیں تھیں۔ ایک منٹ بعد شدید دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
روس کی وزارت دفاع سے موصول اطلاعات کے مطابق 17 اگست کی رات سے 18 اگست کی علی الصبح تک روسی فوج نے کرسک کی فضائی حدود میں 1، بیلگورود پر 2 اور روستوف پر 2 ڈرونز مار گرائے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کرچتوف شہر جوہری سائنس دانوں کا ایک شہر ہے ۔