19 اگست کو ،ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر تھولام کے چین کے سرکاری دورے کے دوران ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر لی نگوک کوانگ نے بیجنگ میں "چائنا میڈیا گروپ اور ویت نام ٹیلی ویژن کے مابین تعاون کو گہرا کرنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت" پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ویتنام کے صدر تھولام بھی موجود تھے ۔
حالیہ برسوں میں ، چائنا میڈیا گروپ نے ویتنام ٹی وی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور نتیجہ خیز اور گہرا تعاون کیا ہے۔ چین اور ویتنام کے مابین عوامی تبادلوں کے چینلز کو مزید وسیع کرنے اور مشترکہ طور پر روایتی دوستی کو فروغ دینے کے لئے ، فریقین نے مواد کے تبادلے ، پروگراموں کی مشترکہ پروڈکشن، اہلکاروں کے تبادلے اور تکنیکی تبادلوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ، تاکہ دونوں ممالک کے مابین رائے عامہ کی مضبوط بنیاد کے ساتھ چین اور ویتنام کے مابین افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں سیاسی جماعتوں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں میڈیا کے کردار کو تقویت ملے۔