رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں بندرگاہوں میں داخل ہونے اور جانے والے افراد کی تعداد 341 ملین رہی جو سال بہ سال 62.34 فیصد اور سرحد پار نقل و حمل کی گاڑیوں بشمول جہازوں، ٹرینوں اور گاڑیوں میں 52.09 فیصد کا اضافہ ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 10.66 ملین افراد کو مؤثر طریقے سے چین میں داخل ہونے اور چین سے جانے کی سہولت فراہم کی گئی جو سال بہ سال 1.6 گنا اضافہ ہے۔ اس سال ، بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ جو ، شینزین ، ہانگ چو ، شیا من ، چھنگ دو ، شی آن سمیت 9 حب ہوائی اڈوں میں ، 24 گھنٹے براہ راست ٹرانزٹ انسپکشن کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا ۔ یہ پالیسی 7 ماہ سے زائد عرصے سے نافذ ہے ، اور 2 ملین سے زیادہ افراد نے براہ راست ٹرانزٹ انسپکشن سروس سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اگلے مرحلے میں ، نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن ،امیگریشن مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لئے مزید کوشش کرےگا اور مزید چینی کاروباری اداروں کو "باہر جانے" اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو " چین آنے " میں مدد فراہم کرے گی ، اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مؤثر طریقے سے خدمات انجام دے گی۔