مقامی وقت کے مطابق 18 اگست کو فلسطینی نیشنل اتھارٹی نے کہا کہ فلسطینی قیادت نے فلسطینی صدر محمود عباس اور قیادت کے دیگر ارکان کے غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں سرگرمیاں اور رابطے شروع کر دیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین نے اس اقدام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان، عرب اور اسلامی ممالک،عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین اور افریقی یونین کے ساتھ ساتھ متعدد ممالک اور تنظیموں سے رابطے کیے ہیں۔ اسرائیل کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ۔