19 اگست کو انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دینے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کارکنوں اور عام شہریوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے تعاون سے انسانی بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں سے 14 کروڑ سے زائد افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2023 انسانی ہمدردی کی خدمات انجام دینے والے کارکنوں کے لیے تاریخ کا سب سے مہلک سال تھا۔ غزہ، سوڈان اور دیگر جگہوں پر کارکنوں اور عام شہریوں پر حملے کیے گئے اور انہیں ہلاک، زخمی اور اغوا کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں ریکارڈ 280 انسانی امداد کرنے والے کارکنان ہلاک ہوئے جب کہ 78 کارکنوں کو اغوا اور 196 زخمی ہوئے ۔