20 اگست کو ، چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے ملٹی میڈیا پروگرام سیریز " سیزنز آف چائنا "کے دوسرے حصے" گرین واٹرز اینڈ گرین ماؤنٹینز " کی براہ راست نشریات کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے تقریب میں شرکت کی۔
یہ سیریز رواں سال مارچ میں لانچ کی گئی تھی جو چار ملٹی میڈیا لائیو براڈکاسٹس پر مشتمل ہے جس میں "چائنا ان بلومنگ اسپرنگ"، " گرین واٹرز اینڈ گرین ماؤنٹینز "، " پھلدار چین" اور "سنہری برف سے ڈھکا ہوا چین" شامل ہیں ۔ یہ لائیو نشریات چار موسموں میں چین کے قدرتی مناظر اور رنگا رنگ ثقافتی خصوصیات کو پیش کرتے ہوئے خوبصورت چین کی انوکھی کشش کو دکھاتے ہیں۔