چین کے تیار کردہ کمرشل طیارے اے آر جے 21 کی "رنگ دی چنگھائی-تبت سطح مرتفع" کی نمائشی پرواز کا آغاز

2024/08/21 12:26:41
شیئر:

21 اگست  کو ،کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ  کا ایک اے آر جے 21 طیارہ  صوبہ سیچوان کے  شہر چھنگ دو سے روانہ ہو کر 50 منٹ کی پرواز کے بعد کامیابی کے ساتھ صوبہ سیچوان کے ابا ہونگ یوان ہوائی اڈے پر پہنچا ، جس سے اے آر جے 21 طیارے " رنگ دی چنگھائی-تبت سطح مرتفع " کی   ایک ماہ سے  زائد  نمائشی پرواز کا باضابطہ آغاز ہوا۔

 معاہدے کے مطابق، نمائشی پرواز کے دوران، اے آر جے 21 طیارے چھنگ دو، ، شی ننگ، چنگھائی اور لہاسا   کے ہوائی اڈوں سے شی زانگ، سی چھوان، چنگھائی اور گانسو کے متعدد بلند سطح مرتفع ہوائی اڈوں پر پرواز کریں گے تاکہ اے آر جے 21 طیارے کی بلند سطح مرتفع ہوائی اڈوں اور   ہوائی روٹس   کی ٹیسٹنگ   کی جاسکے اور  ہوائی اڈوں کی زمینی خدمات کے آلات کی مطابقت پذیری اور خصوصی پرواز کے طریقہ کار کے اطلاق، اور اعلی اونچائی والے علاقوں کی آپریشنل ضروریات کو بہتر اور زیادہ جامع طریقے سے پورا کیا جاسکے۔