چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام "چین افریقہ محبت" کی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نمائش

2024/08/21 21:32:36
شیئر:

بیس اگست کو  چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ، "چین افریقہ محبت" (سیزن 5) کی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نمائش باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔ انگریزی ، فرانسیسی اور عربی سمیت 7 زبانوں میں 20 سے زیادہ بہترین چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام 15 افریقی ممالک کے 20 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے نشر کیے جائیں گے۔

اس نمائش کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ اور مصر، کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، برونڈی اور دیگر افریقی ممالک کے میڈیا نے مشترکہ طور پر کیا ہے، جن میں چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز نے افریقی اسکرینوں پر اپنی نشریات کی شروعات کی ہیں۔