یورپی یونین معاشی اور تجارتی معاملات کو سیاسی، آلہ اور ہتھیار بنانا بند کرے،چینی وزارت خارجہ

2024/08/21 17:20:01
شیئر:

21 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں یورپی کمیشن کی جانب سے  چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر 36 فیصد تک محصولات عائد کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا۔ترجمان نے کہا کہ وزارت تجارت کے ترجمان، چین کی صنعت اور کاروباری تنظیموں نے اپنی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ایک عام تحفظ پسند اور سیاسی عمل ہے، جو معروضی حقائق کو نظر انداز کرتا ہے، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کو نظر انداز کرتا ہے، تاریخ کے رجحان کے خلاف جاتا ہے، اور یورپی یونین کے ماحول دوست ٹرانزیشن کے عمل اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔یہ نہ  صرف دوسروں بلکہ خود کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ترجمان  نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو درست کرے اور معاشی اور تجارتی معاملات کو سیاسی، آلہ اور ہتھیار بنانا بند کرے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔