تنازعات کے روک تھام میں علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرنا چاہئے اور دیرپا امن کے حصول کو فروغ دینا چاہئے،چینی نمائندہ

2024/08/22 11:29:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے "تنازعات کے روک تھام، امن کی تعمیر اور دیرپا امن کے حصول" کے موضوع پر ایک  اوپن ڈسکشن کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نے اجلاس میں کہا کہ تنازعات کے روک تھام کی تاثیر اور پائیداری کو بڑھانا، علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو دور کرنا، خاص طور پر بنیادی وجوہات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنا اور پائیدار امن کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کے امن کے مشترکہ وژن کو موثر اقدامات میں تبدیل کرنے کی کوشیں  کرنا ضروری ہے۔

اس ضمن میں  چین نے تین نکاتی تجویز پیش کی جس میں  کہا گیا کہ  ترقی کو ترجیح دینا چاہیے، حکومتی قیادت  کو   مکمل کردار ادا کرنا چاہیے اور سماجی شمولیت کو فروغ دینا چاہیے۔ فوزونگ نے کہا کہ تنازعات کے مؤثر روک تھام کے لئے ایک سازگار بیرونی ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ چین بین الاقوامی امن، بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے، دوسرے ممالک کے  اندرونی  معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرنے اور یکطرفہ  پسندی اور بالادستی کی مخالفت کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نےکہا کہ  چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو آزادانہ ترقی  کے حصول میں  مدد مل سکے، مزید خطوں کو امن حاصل ہو  سکے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔