بائیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں سینئر امریکی عہدیداروں کی نیویارک میں دلائی لامہ سے ملاقات سے متعلق تبصرہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہر کوئی جانتا ہے، 14 ویں دلائی لامہ کوئی سادہ مذہبی شخصیت نہیں ہیں، نہ ہی وہ ایک غیر متشدد اور پرامن شخص ہیں، بلکہ ایک سیاسی جلاوطن ہیں جو مذہب کے لبادے میں چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ چین کسی بھی ملک کی جانب سے دلائی لامہ کو کسی بھی حیثیت سے دوروں کی اجازت دینے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور کسی بھی ملک کے سرکاری عہدیداروں کی جانب سے دلائی لامہ سے ملاقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے شی زانگ کے لیے نام نہاد خصوصی کوآرڈینیٹر کا قیام چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جسے چین نے کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ شی زانگ سے متعلق امور کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کرے، دلائی لامہ گروہ کی چین مخالف علیحدگی پسند فطرت کو تسلیم کرے، شی زانگ سے متعلق امور پر اپنے وعدوں کی پاسداری کرے، چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا خلوص دل سے احترام کرے، اور دلائی لامہ کو امریکہ میں سیاسی علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت دینے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے رابطے میں ملوث ہونے سے گریز کرے ۔