ایسٹرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے کہا کہ 22 اگست کو امریکی گائیڈڈ میزائل جنگی جہاز یو ایس ایس جانسن آبنائے تائیوان سے گزرا اور کھلے عام اس کی تشہیر کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے امریکی جہاز کے پورے ٹرانزٹ آپریشن کے دوران نگرانی کے لئے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا ، اور ان سے قوانین اور ضوابط کے مطابق نمٹا۔ تھیٹر میں موجود فوجی ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔