روسی صدر پیوٹن سے چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی ملاقات

2024/08/22 19:27:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 اگست کی سہ پہر چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ماسکو کریملن میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک دونوں سربراہان مملکت نے دو مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں جس سے چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موڑ پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ چین روس تعلقات کی مسلسل ترقی نہ صرف دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے بلکہ خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی سازگار ہے۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، دوطرفہ تعلقات کے اچھے رجحان کو برقرار رکھنے، ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کو مسلسل وسعت دینے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ  چین روس کے ساتھ کثیر الجہتی صلاح و مشورے کو مزید مستحکم کرنے ، ترقی پذیر ممالک کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے ، عالمی کثیر قطبیت اور معاشی عالمگیریت کو مضبوطی سے فروغ دینے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کا بہتر تحفظ کرنے کے لئے تیار ہے۔

 پیوٹن نے لی چھیانگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو اُن کی جانب سے  نیک خواہشات پیش کریں۔ پیوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے اور  نئے دور میں  روس-چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ ترقی  کا خواہاں ہے۔