لی چھیانگ بیلاروس کے سرکاری دورے پر منسک پہنچ گئے

2024/08/23 10:11:08
شیئر:

بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوفچینکو کی دعوت پر چینی  وزیر اعظم لی چھیانگ بیلاروس کے سرکاری دورے پر مقامی وقت کے مطابق 22  تاریخ کی صبح منسک پہنچے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور بیلاروس کے لوگوں کے درمیان دوستی  کی طویل تاریخ  ہے۔ 32 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ خاص طور پر، حالیہ برسوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر لوکاشینکو کی قیادت میں، چین۔بیلاروس تعلقات کو مسلسل اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی گئی ہے. رواں سال جولائی میں دونوں سربراہان مملکت نے چین بیلاروس تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور نئے انتظامات فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر ملاقات کی تھی۔ چین بیلاروس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرنے، مزید عملی نتائج حاصل کرنے، دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانے اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔