حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قاہرہ کا دورہ کرے گا

2024/08/24 16:53:53
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 24 اگست کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کے لیے   ایک وفد قاہرہ بھیجے گی۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کا  نیا دور اس ماہ کی 15 اور 16 تاریخ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوا ، جس میں حماس نے شرکت نہیں کی تھی۔ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے فریقین اس  ہفتے قاہرہ میں مذاکرات جاری رکھیں گے۔ 22 تاریخ کی شام اسرائیلی وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔