اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا روس اور یوکرین سے جوہری بجلی گھروں کی حفاظت کا مطالبہ

2024/08/24 16:37:12
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق  23 اگست کو   اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان ڈیجارک نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کو زاپوریزیا  اور کرسک میں دو جوہری بجلی گھروں میں ہونے والے حالیہ واقعات پر تشویش ہے اور انہوں نے روس اور یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ جوہری بجلی گھروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جوہری بجلی گھر متنازع علاقوں میں ہیں اور واقعی خطرات سے دوچار  ہیں۔ ہم یوکرین اور روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جوہری بجلی گھروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ڈیجارک نے جوہری بجلی گھر وں کی حفاظت پر آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا۔