آئی او سی اولمپک براڈکاسٹنگ سروسز کے سی ای او کا پیرس اولمپکس کی کامیاب نشریات کے لئے چائنا میڈیا گروپ کا شکریہ

2024/08/24 16:07:27
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

23 اگست کو آئی او سی اولمپک براڈکاسٹنگ سروسز کے سی ای او آئنس ایکساکوس نے چائنا میڈیا گروپ کے  صدر کے نام  ایک خط بھیجا ، جس میں پیرس اولمپکس  کے دوران دنیا کو اعلی معیار کی نشریاتی خدمات فراہم کرنے پرچائنا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا گیا۔  ایکساکوس نے کہا کہ اولمپک براڈکاسٹنگ سروس پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی کامیابی اور دنیا بھر میں ان کے بڑے اثرات سے خوش ہے۔ یہ کامیابیاں ہمارے شراکت داروں، خاص طور پر چائنا میڈیا گروپ کے بہترین تعاون سے ممکن ہوئی ہیں، جو دنیا کو اعلی معیار کی نشریاتی خدمات فراہم کرتا ہے. انہوں نے 8K سگنلز کی کامیاب کوالٹی پر چائنا میڈیا گروپ  کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں  دنیا کی اس معروف جدید ترین ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے لئے سی ایم جی کے ساتھ مزید تعاون کیا جائےگا۔