مقامی وقت کے مطابق 23 اگست کو امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے امریکہ کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسی کے امکانات پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فیڈ کے لئے شرح سود میں کٹوتی کرنے کا "وقت" آ گیا ہے۔
پاول نے کہا کہ امریکہ میں افراط زر اور لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔افراط زر کے خطرات میں کمی آئی ہے جبکہ بےروزگاری میں اضافے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ لہذا پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے. اگرچہ پالیسی کی سمت واضح ہے لیکن شرح سود میں کٹوتی کا صحیح وقت اور رفتار مستقبل کے اعداد و شمار اور معاشی منظر نامے پر منحصر ہوگی۔