چوبیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای کی دعوت پر امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی امور جیک سلیوان 27 سے 29 اگست تک چین کا دورہ کریں گے۔ اس دوران چین اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک رابطے کے نئے دور کا انعقاد کیا جائے گا۔