جرمنی کے شہر سولنگن میں چاقو کے حملے کے واقعے میں مشتبہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

2024/08/25 16:11:44
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 جرمنی کی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر داخلہ ہربرٹ  روئل  نے مقامی وقت کے مطابق 24 اگست کی شام اس بات کی تصدیق کی کہ شہر سولنگن میں چاقو کے حملے کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص نے اس رات خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جرمن میڈیا نے جرمن سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص نے  اسی رات گیارہ بجے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔وزیر داخلہ ہربرٹ روئل نے بعد میں جرمن ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی۔ جرمنی کے اخبار ڈیر اشپیگل کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر 26 سال ہے جو 2022 کے آخر میں جرمنی آیا تھا اور جرمنی کے شہر بیلے فیلڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔ شدت پسند گروپ داعش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جرمنی کے شہر سولنگن میں 23 تاریخ کی شام چاقو کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اپنے  ایک بیان میں داعش نے کہا کہ یہ حملہ اس کے ایک رکن نے کیا تھا۔

 23 اگست کی شام  شہر سولنگن کے قیام کی 650 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔