بنگلہ دیش میں سیلاب سے 52 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 20 افراد ہلاک

2024/08/26 10:55:02
شیئر:

بنگلہ دیش کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 اگست تک ملک میں سیلاب سے 52 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور  20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 ملک کے 11 اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث کم از کم 10 لاکھ خاندان پھنس گئے ہیں۔ مقامی حکومت نے 4 لاکھ 15 ہزار افراد اور 22 ہزار مویشیوں کے لیے 3654 پناہ گاہیں قائم کی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 748 میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

 قدرتی آفت  سے نمٹنے کےلیے  مقامی حکومت نے 11 متاثرہ علاقوں میں 35.2 ملین ٹکہ مختص کیے، اس کے علاوہ 20 ہزار ٹن سے زائد چاول اور 15 ہزار گانٹھ خشک خوراک تقسیم کی گئی۔