یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور کے بارے میں چینی نمائندے کی بریفنگ

2024/08/27 10:48:13
شیئر:

27 تاریخ کو چینی حکومت کے خصوصی  نمائندےبرائے یوریشین امور لی حوئی نے بیجنگ میں یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور کے بارے میں  چین میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں اور چینی اور غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی۔

 لی حوئی نے 28 جولائی سے برازیل، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا کا دورہ کیا اور "گلوبل ساؤتھ" کے اہم ارکان کے ساتھ   یوکرین بحران کی موجودہ صورتحال اور امن مذاکرات کے عمل پر مزید تبادلہ خیال کیا، اور  امن مذاکرات کی بحالی کے لئے حل کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔