26 تاریخ کو بوآؤ فورم فار ایشیا نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں "دنیا کا مستقبل: ایشیائی نقطہ نظر" کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کے افتتاح پر مبارکباد کا خط بھیجا۔
بو آؤ فورم فار ایشیا کی میزبانی میں اس گول میز کانفرنس کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والی "یو این سمٹ آف دی فیوچر" کی مناسبت سے ایشیائی نقطہ نظر کی روشنی میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے خیالات اور حل پر تبادلہ خیال کرنا اور ایشیائی ممالک میں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کو فروغ دینا ہے۔
بوآؤ فورم فار ایشیا کے سیکرٹری جنرل چانگ جون نے کہا کہ مذکورہ سمٹ آف دی فیوچر کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایشیائی ممالک عالمی اسٹیج کے مرکز میں ہیں۔اس نازک موقع پر ہمیں ایشیائی آواز اور ایشیائی فارمولہ پیش کرنا چاہیئے۔
اجلاس کے دوران فورم کے چیئرمین بان کی مون نے اعلان کیا کہ بو آؤ فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 ء چین کے صوبہ ہائی نان کے قصبے بو آؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگی۔