27 اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے سربراہ وانگ ای نے بیجنگ میں امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی جیک سلیوان سے ملاقات کی۔ یہ آٹھ سال میں کسی امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی کا پہلا دورہ چین ہے اور مسٹر سلیوان کا چین کا پہلا دورہ بھی ہے جو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فریقین کی جانب سے ایک اہم قدم ہے۔