28 اگست کو 2024 چائنا سائبر سیولائزیشن کانفرنس چین کے شہر چھنگ دو میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے اس کانفرنس میں کلیدی تقریر کی۔شرکاء کانفرنس کا ماننا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کی نئی صورتحال سے مطابقت رکھنے کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے سائبر سیولائزیشن کی تعمیر کو مضبوط بنانا ایک فطری ضرورت ہے بلکہ یہ ثقافتی طاقت اور نیٹ ورک کی طاقت کی تعمیر کا تقاضا بھی ہے۔ہمیں مثبت اور صحت مند سائبر کلچر کو مسلسل فروغ دیتے ہوئے سائبر اسپیس گورننس کی کارکردگی کو بڑھانے کی کوشش کرنی ہوگی اور سائبر سیولائزیشن کی تعمیر کے لئے ورکنگ میکانزم کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ نئے دور میں سائبر سیولائزیشن کی تعمیر کے سلسلے میں نئی صورتحال مسلسل پیدا کی جا سکے۔