چائنہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے کہا کہ 28 اگست کو فلپائن کے ایچ 145 ہیلی کاپٹر نے فلپائن کوسٹ گارڈ کے جہاز 9701 کو سامان ائیر ڈراپ کیا ،جو چین کے شیئن بن ریف میں غیر قانونی طور پر گھس کر ٹھہرا ہوا ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پرجہاز 9701 کو واپس بلائے،صورتحال کا غلط اندازہ نہ لگائے اور صورتحال کو خراب نہ کرے،ورنہ اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کے لئے فلپائن مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا. چائنا کوسٹ گارڈ چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔