2024 "بیلٹ اینڈ روڈ" میڈیا کوآپریشن فورم کا چھنگ ڈو میں انعقاد

2024/08/29 15:46:24
شیئر:

2024 "بیلٹ اینڈ روڈ" میڈیا کوآپریشن فورم 28 تاریخ کو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر  چھنگ ڈو میں منعقد ہوا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ  لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔  76 ممالک کے 191 میڈیا اداروں کے 200 سے زائد سربراہان، ایڈیٹرز اور رپورٹرز، متعلقہ محکموں کے انچارج کامریڈز، ماہرین، اسکالرز اور کاروباری نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔فورم کے دوران "'بیلٹ اینڈ روڈ' میڈیا کوآپریشن چھنگ ڈو انیشیٹو "جاری کیا گیا۔

فورم میں مہمانوں نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کی مشترکہ تعمیر کا آغاز چین سے ہوا ہے اور اس کے نتائج اور مواقع دنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔جب سے صدر شی جن پھنگ نے 2013 میں اس اہم انیشیٹو  کی تجویز پیش کی تھی، "بیلٹ اینڈ روڈ" بین الاقوامی تعاون نے خاطر خواہ اور حقیقی نتائج حاصل کیے ہیں۔ فورم میں شریک مہمانوں نے خیال ظاہر کیا  کہ میڈیا ترقیاتی نتائج کو ظاہر کرنے کے لیے ایک کھڑکی ہے اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک کڑی ہے۔ میڈیا کو مشترکہ طور پر تمام فریقوں کے درمیان جیت کے تعاون کی کہانی سنانی چاہیے، عملی ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ طور پر تعمیر اور دنیا میں اس کے مثبت کردار کے بارے میں گہرائی سے رپورٹنگ کرنی چاہیے۔