11 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں شرکاء کی تعداد اور سطح کا نیا ریکارڈ ، چینی وزارت دفاع

2024/08/29 15:52:13
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

29 اگست کو چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 11 واں بیجنگ شیانگ شان فورم 12 سے 14 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ 28 اگست تک 90 سے زائد  ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے  سرکاری وفود نے فورم میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ یہ شرکاء کی تعداد اور سطح  کا نیا ریکارڈ ہے اور بین الاقوامی نمائندگی مزید جامع ہوگئی ہے۔