30 اگست کو چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان وانگ لین جیے نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم 2024 کے سربراہ اجلاس کی ایک اہم معاون سرگرمی کے طور پر آٹھویں چین افریقہ انٹرپرینیورز کانفرنس 6 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔اس سال کی کانفرنس کا موضوع "مشترکہ طور پر جدیدکاری اور اعلی سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا " ہے، جس میں افتتاحی تقریب، کلیدی تقاریر اور اختتامی تقریب شامل ہیں۔
وانگ لین جیے نے کہا کہ چین مسلسل 15 سال تک افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔اب تک 48 افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 408 کاروباری اداروں، کاروباری انجمنوں اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کے لئے اپنا نام درج کرایا ہے.2003 میں اپنے قیام کے بعد سے چین افریقہ انٹرپرینیورز کانفرنس ہر تین سال بعد چین اور افریقی ممالک میں باری باری منعقد ہوتی ہے اور اب تک سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہے۔